Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹے کی قیمتوں‌میں‌اضافہ سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں..وزیرخوراک قلندرلودھی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے بعض اخبارات میں آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ کے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت اور تردید کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی خبریں ایک مخصوص حلقہ کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو گمراہ کن اور عوام میں مایوسی پھیلانے کی منظم سازش ہے دریں اثناء محکمہ خوراک نے ریکارڈ درست کرنے اور عوامی آگاہی کے لیے سرکاری نرخ جاری کیے ہیں جن کے مطابق 85 کلو گرام فائن (نانبائی) آٹے کی قیمت 4250- 4400 کے درمیان ہے۔ 20 کلو گرام فائن آٹے کا تھیلا 990، سپر فائن 940، اسپیشل آٹا 900 جبکہ سرخ آٹے کا ریٹ 860 روپے ہے۔ علاوہ ازیں، فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیا جانے والا کوٹہ 3500 سے بڑھا کر 4000 میٹرک ٹن کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ بعد ازاں وزیر خوراک نے کہا ہے کہ صوبے میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے محکمہ خوراک متحرک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
..
.
محکمہ آبپاشی کے زیراہتمام بھل صفائی مہم 10 جنوری 2020 سے ایک ماہ جاری رہیگا..
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور میں تمام سرکاری کینالز، لفٹ ایریگیشن سکیمیں، ٹیوب ویلز اور سول چینلز سالانہ مرمت اور بھل صفائی کیلئے 10 جنوری 2020 سے ایک ماہ یا ایسی طویل یا قلیل مدت جو فصلوں پر مجموعی اثرات کیلئے مناسب سمجھی جائے، کیلئے بندرہیں گی۔ مذکورہ عمل ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی موثر رہے گا۔اس امر کا اعلان دفتر چیف انجینئر (جنوبی) محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30033