Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس کی34اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پی ایم ایس گریڈ۔17کی34اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دو امیدواروں کے نتائج موخر کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمشن نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) افسران (بی ایس۔17) کی 34آسامیوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں کمشن کو 503درخواستیں موصول ہوئیں۔مذکورہ آسامیوں کیلئے مقابلے کا امتحان 11جون2019تا 14جون2019منعقد کیا گیا جس میں کل 228امیدواروں نے حصہ لیا،ان میں سے آٹھ امیدوار مجوزہ سلیبس پر تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔کامیاب امیدوار وں کو میڈیکل چیک اپ اور زبانی امتحان کیلئے مقررہ وقت پر بلایا جائے گا۔دو امیدواروں کے نتائج کو ان کی اہلیت سے متعلق کمشن کے فیصلے تک موخر کر دیا گیا ہے۔پاس نہ ہونے والے امیدواروں کے ڈیٹیل مارک سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز) کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔
pms result kppsc


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28605