Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاوُن میں پینے کے پانی کا گھمبیرمسلہ؛……….مجمد افضل چترالی

Posted on
شیئر کریں:

آج چند تجربہ کار شخصیات کی نشست میں چترال ٹاوُن کے مسائل پر سحر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ فی الحال چترال ٹاوُن کا بنیادی مسلہ پینے کے پانی کی عدم فراہمی ہے اور تسلسل۔میں جرمن گورنمنٹ کی مدد سے بنایا گیا انگارغور پراجیکٹ بھی زیربحث آیا۔ انگارغون واٹرپراجیکٹ کے ابتدائی منصوبہ بندی سے تکمیل تک شامل ایک محترم کا نقطہ نظر یہ سامنے آیا کہ چونکہ مذکورہ پراجیکٹ کو دروش تک پہنچانا منصوبے کا حصہ تھا لیکن؛
– جرمن انجنیئرز کے ڈیزائن کو پسِ پشت ڈال کر سیاسی
افراد نے مین لائین سے لوگوں کو کنیکشن دینا شروع کیا
جس کی وجہ سے مین لائین کا پریشر متاثر ہوا
– ڈیزائین کے مطابق مین لائین سے پانی سٹوریج ٹینک
میں جانا تھا اور اس ٹینک سے لوگوں کو گھریلوکنکشن دینا تھا
– چونکہ شروع میں اس پراجیکٹ کو ایک باڈی کے ذریعے سے چلایاجاتا تھا اور اس باڈی کو ڈی سی ہیڈ کرتا تھا لیکن بعد میں مذکورہ پراجیکٹ WSU اور TMA کے زیرِ نگرانی میں دیاگیا جن کی capacity ہی نہیں کہ پانی کے اس اہم پراجیکٹ کو کامیابی سے چلا سکیں۔ نیز سیاسی عوامل نے منظورنظر کو غیرضروری کنکشنز دئیے۔ صافین کاکردار بھی پانی کی اہمیت سے غافل اور ضرورت کے مطابق استعمال سے عاری ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آتاہے کہ مختلف جگہوں پر پائپ لیک ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہا ہوتا ہے حتیٰ کہ اکثر لوگ پینے کے پانی کو زراعت کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے اورباقی لوگوں کو بوند پانی میسر نہیں۔ اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس بنیادی مسلہ پر ترجیحی بنیاد پر توجہ دینی چاہئیے تاکہ صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچایا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
25344