Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عیدکے دنوں چترال پولیس کی کم سن ڈرائیورزکے خلاف کریک ڈاون، عوام کی پذیرائی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض(PSP) کی خصوصی ہدایت پر عید کے دوران انڈر ایج (کم سن ) موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا گیا، تاکہ عید کے دوران حادثات سے بچا جاسکے.

مہم کا آغاز عید کے پہلے دن سے شروغ کیا گیا تھا جس میں ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اورلوڈنگ، اضافی کرایہ لینے ،ون ویلینگ اور دیگر قانونی لوازامات نہ رکھنے والو ں پر بھاری جرمانے لگا ئے اور گاڑیاں ، موٹر سائکل وغیرہ قبضہ میں‌لے لیا ۔ اس کے علاوہ لاتعداد کم سن موٹر سائکلسٹ کو تھانے لے جاکے ان کے والدین سے آئیندہ موٹر سائکل نہ چلانے کے اقرار نامے اسٹام پیپر پر لیے گئے تاکہ آئیندہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل نہ دیں ۔معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑیاں یا موٹر سائکل نہ دیں اور لائسینس یافتہ حضرات کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال پولیس خصوصا ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چترال پولیس اُن مقامات پر بھی کڑی نظررکھیں جہاں‌پولیس تھانہ یا چوکی نہیں. اوران علاقوں میں‌ مختلف اوقات میں ٹریفک پولیس کے زیر انتظام خصوصی مہم چلائی جائے.
Chitral trafic police crack down during eid holidays

Chitral trafic police crack down during eid holidays1

Chitral trafic police crack down during eid holidays3

Chitral trafic police crack down during eid holidays4

Chitral trafic police crack down during eid holidays5

Chitral trafic police crack down during eid holidays6

Chitral trafic police crack down during eid holidays7

Chitral trafic police crack down during eid holidays8

Chitral trafic police crack down during eid holidays70


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24969