Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غازیاں گلگت کورکمیٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس، سیکورٹی گارڈ کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمزرپورٹ) غازیان گلگت بلتستان کور کمیٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت کرنل عبید اللہ بیگ منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکریٹری آنریری سیکریٹری کیپٹن نعیم شاہ، سیکریٹری اطلاعات شکور خان سمیت کور کمیٹی کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا مقصد گلگت بلتستان کے طول و عرض میں مقیم غازیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اقدامات اٹھا کرکے حکومت کو ان کے مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔کرنل عبید اللہ بیگ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں تقریباََ چار لاکھ کی تعداد میں لواحقین/غازیان بستے ہیں مگر علمی کمی کے سبب اپنے بنیادی حقوق سے نابلد ہیں۔لہٰذا ہر گاؤں تک رابطے بڑھائیں جائیں گے انکے مسائل حکام بالا تک پہنچائیں گے کیونکہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اسکے علاوہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں خدمات انجام دینے والے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں پر بھی غور و غوض ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال چیف سیکریٹری نے سیکیورٹی گارز کی تنخواہ15400کرنے کا آفس لیٹر بھی جاری کیا تھا لیکن اب تک کسی ادارے میں اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب مختلف کٹنگ کے بعد گارڈ کو9000سے14000تک تنخواہ دی جارہی ہے۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے اپیل ہے کہ 12سے14گھنٹے ڈیوٹی دینے والے گارڈز کو ان کا جائز حق دلانے کے ساتھ بروقت تنخواہ کی ادائیگی اور رہائش سمیت کھانے پینے کی ذمہ داری متعلقہ اداروں کی جناب سے فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے آخر میں حالیہ دنوں وفات پانے والے1947/48کے غازیوں کے ایثال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
20750