Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف چوئنچ کے مقام پر3جنوری سے روڈ بلاک اور شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دن مستوج کے نواحی گاوں چوئنچ میں عوام پرکوسپ، چوئنچ، چپاڑی اور کارگین ، منتخب نمائندوں، پاور ایکشن کمیٹی اور عمائدین کی مشترکہ اجلاس ہوا۔ مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی پر طویل بحث و مباحثے کے بعد فیصلہ ہوا کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکی ہے اور قراردادیں متعلقہ حکام تک پہنچائیں گئی۔ مگر علاقے کی عوام کی کسی قسم کی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔ اور علاقے میں دن بدن بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ لہذا علاقے کی عوام مجبور ہوکر مورخہ 03 جنوری2019 بروز جمعرات بعمل صبح 10:00 سے مستوج یارخون روڈبلاک کرکے پرامن دھرنا دیا جائے گا۔ اور علاقے میں دوران احتجاج مکمل شٹرڈاوٗن ہڑتال ہوگی۔ اور مستوج یارخون روڈ پر عوام کا یہ دھرنا عوامی مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گا۔ اسی دوران کسی قسم کی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت وقت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ لیئذا عوام اس پریس ریلز کے ذریعے حکومت اور بجلی کے متعلقہ اداروں تک عوامی احتجاجی فیصلہ پہنچائی جاتی ہے۔
chuinj bijli protest


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17389