Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، عبد الوحید شاہ سیکریٹری ایجوکیشن تعینات، پروفیسر ایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ ) گلگت بلتستان پروفیسر ایسوسی ایشن کے صدر اور کابینہ نے سید عبدالوحید شاہ کو ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ سید عبدالوحید شاہ ایک اچھے منتظم کی طرح گلگت بلتستان کے کالج کے مسائل حل کریں گے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انھوں نے گلگت بلتستان کے سرکا ری کالجز اور ان کے فیکلٹی ممبران بہت مشکلات کا شکار ہیں۔سید عبدالوحید شاہ بہت ایکٹیو اوراپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے والے آفیسر ہیں۔لہذا ہم ان سے بھر پور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ایسوسی ایشن کی کابینہ بہت جلد سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات کرکے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کرنے پر مبارک باد بھی دیں گے اور اپنے مسائل بھی ان کے گوش گزار کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
15718