Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے موڑکہوتورکہودودن بونی اور تین دن موڑکہو میں‌قائم دفتر میں‌کام کریگا، اجلاس میں‌فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ٹی ایم اے موڑکھو تورکھو کے دفاتر سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز کو موڑکھو میں قائم کرنے پر تحصیل تورکھو، تریچ اور اویر کے باشندوں کی تحفظات کو دور کرنے اور باہمی مشاورت سے تصفیہ کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر اتفا ق ہواکہ ٹی ایم اے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے لئے مستقل دفاتر کا غ لشٹ میں تعمیر ہونے تک ٹی ایم او ہفتے میں دو دن بونی اور تین دن وریجون میں قائم دفتر میں کام کرے گا ۔ بدھ کے روز منعقدہ اجلاس میں طے شدہ فیصلے کے مطابق مختلف محکمہ جات کے تحصیل آفسز موڑکھو منتقلی سے پہلے تورکھو، تریچ اور اویر کے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کرکے نوزائیدہ تحصیل موڑکھو تورکھو کی ہیڈ کوارٹرز دفترات کی تعمیر کے لئے کاغ لشٹ کے مقام پر جگہ کا تعین کرکے ڈی۔ سی چترال کو بھیج دے گا تاکہ اس پر ضروری کاروائی کی جاسکے۔ اسی طرح اپر چترال ضلع میں چار ریونیو تحصیلوں کا قیام عمل میں لانے کے لئے بھی جدوجہد کی جائے گی جس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ہر ایک مسئلے کا حل موجود ہے اور ٹی ایم اے آفس کے بارے میں تورکھو اور موڑکھو میں رہنے والے بھائی آپس میں دوریاں پیدا کرنے کے بجائے ایک ساتھ مل بیٹھ کر دونوں کو قابل قبول حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہاکہ نان ایشو بات کو ایشو بناکر اس پر سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جبکہ ایسے چپقلش پیدا کرنے کی کوششوں کے پیچھے ایک سازش کارفرما ہوتی ہے جس کی پہچان کرنا ضروری ہے اور ایسے عناصر دونوں علاقوں میں موجود ہیں۔ اجلاس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور نائب ضلع ناظم عبدالشکور کے علاوہ دونوں علاقوں سے ضلع اور تحصیل کونسل کے ارکان مولانا جاوید حسین(موڑکھو)، مولانا عطاء الرحمن (تریچ)، کپٹن (ریٹائرڈ ) اکبر شاہ (شاگرام)، شیر عزیز بیگ (کھوت)، شیر بہادر (کھوت)، محمد سعید خان لال (شاگرام )، ودیگرموجود تھے.
distirct nazim chitral torkhow mulkhow ijlas2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
15719