Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئر پولیس آفیسر سلطان بیگ کی اچانک انتقال پر سابق ایس پی محمد سعید خان کا اظہار تعزیت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل کونسل مستوج کے ممبر اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سعید خان لال نے چترال پولیس کے سینئر افیسر سلطان بیگ کی حادثاتی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے اسے پولیس فورس کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ سلطان بیگ جیسے باصلاحیت، باہمت، حاضر دماغی کے دولت سے مالامال سپاہی بہت ہی کم پیدا ہوں گے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ڈی پی ا و کی حیثیت سے وہ سلطان بیگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی ایماندار ی سے متاثر ہیں اور وہ دوسرے پولیس افسران کو ان کی مثالیں دیا کرتے تھے اور انہیں جو بھی اسپیشل ٹاسک سونپ دیا جاتا ، کبھی بھی انہوں نے محکمے کو مایوس نہیں کیا ۔ انہوں نے سلطان بیگ کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگا ن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13447