Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجینئر مقبول اعظم کو بہترین کارکر دگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

شیئر کریں:

پشاور (جہانزیب سے ) ایڈوائزر ٹو چیف منسٹرفار کمیونیکشن اینڈ ورکس خیبر پختونخوا اکبر ایوب نے چترال کے قابل فخر فرزند انجینئر مقبول اعظم کو بہتر ین کار کرد گی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے. تعریفی سرٹیفکیٹ میں چترال کے تباہ کن سیلاب میں بہترین کار کر دگی دیکھانے پر دیا گیا۔ اکبر ایوب نے کہا کہ مجھے ایسے آفیسر پر فخر ہے جنہوں نے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اس موقع پر سماجی کارکن زبیر الدین قاضی انجینئر کے ساتھ موجود تھے۔ انجینئر مقبول اعظم نے کہا ہے کہ یہ پوری چترال کیلئے اعزاز کی بات ہے اور آئندہ بھی اپنے فرض منصبی کو احسن طریقے سے نبھاتا رہونگا۔
xen maqbool


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10391