The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

Chitral Times

کمانڈنٹ چترال لیویز خورشید عالم محسود نے لیویز فورس کے ساتھ دربار کیا جس میں لیویز فورس نے اپنے مسائل پیش کیا۔ کمانڈنٹ نے کہا کہ چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور ملک کی دفاع میں کسی فورس سے پیچھے نہیں ہے۔ فورس میں پروموشن کا دیرینہ مسلۂ میرٹ کی بنیاد پر حل کی جاۓ گی۔ ہر پوسٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

لیویز اہلکاروں نے صوبائ حکومت سے درخواست کی کہ ان کو کسی دوسرے فورس کے ساتھ ضم نہ کیا جاۓ۔ اور سب نے یک زبان ہو کر اس خبر کی مزمت کی کیونکہ اس قسم کی خبروں سے فورس کا مورال خراب ہو تا ہے۔ اور چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور چترال کے جعرافیائ حدود میں پہلی دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور ان کو دوسرے فورسزز کے مطابق مراعات دی جاۓ۔ اور فلک
شگاف نعروں سے دربار اختتام پزیر ہوا۔