The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنر حاجی غلام علی کا مدت ملازمت مکمل کرنیوالے وائس چانسلرز کے اعزاز میں ظہرانہ

Chitral Times

گورنر حاجی غلام علی کا مدت ملازمت مکمل کرنیوالے وائس چانسلرز کے اعزاز میں ظہرانہ

گورنر حاجی غلام علی کا مدت ملازمت مکمل کرنیوالے وائس چانسلرز کے اعزاز میں ظہرانہ

گورنر حاجی غلام علی کا حالیہ مدت ملازمت مکمل کرنیوالے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اعزاز میں ظہرانہ

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات،ملاقات میں صوبہ میں امن و امان،مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال
ظہرانہ میں نگران صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان، وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق، وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد خان، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان نے شرکت کی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )گورنرحاجی غلام علی نے حالیہ مدت ملازمت مکمل کرنیوالے 7 پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو پیر کے روز گورنر ہاوس مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا جس میں نگران صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان بھی شریک تھے۔ گورنر کیجانب سے دئے گئے ظہرانہ میں وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق، وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد خان، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان نے شرکت کی۔ پروقار ظہرانہ کی تقریب میں گورنر نے مدت ملازمت مکمل کرنیوالے وائس چانسلرز کو انکی خدمات کے اعزاز میں تعارفی شیلڈز بھی پیش کیں۔ ریٹائرڈ ہونیوالے وائس چانسلرز نے اپنے اعزاز میں پروقار ظہرانہ اور عزت افزائی پر گورنر خیبرپختونخوا کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریٹائرڈ ہونیوالے وائس چانسلرز کو اتنی عزت افزائی بخشی گئی جس پر ہم چانسلر حاجی غلام علی کی محبتوں اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ چانسلر آفس کی ہدایات اور صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے مطابق انہوں نے اپنی پوری محنت و دیانتداری سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا۔مالی نامساعد حالات کے باعث جامعات میں مسائل اور یونیورسٹی ملازمین کیجانب سے احتجاج و ناراضگی کی صورتحال سے بھی دوچار ہونا پڑا۔ اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران کوشش رہی کہ مالی و تعلیمی نظم و ضبط برقرار رکھیں۔ گورنرنے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے وائس چانسلرز کو انکی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ وائس چانسلرز صرف یونیورسٹی نہیں بلکہ معاشرے میں ایک باوقار مقام رکھتے ہیں،وائس چانسلرز سمیت تمام اساتذہ کا میرے نزدیک انتہائی عزت و احترام کا رشتہ ہے، معاشرہ میں پرائمری سکول کے استاد کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ وائس چانسلر تو نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں، وائس چانسلر کا بطور ٹیم لیڈر یونیورسٹی میں انتہائی اہمیت کا کردار ہوتا ہے،سبکدوش ہونیوالے تمام وائس چانسلرز کو اپنی کامیابیوں و ناکامیوں پر نظر دوڑانا ہو گی۔ گورنرنے کہاکہ چانسلر آفس اور صوبائی حکومت کیجانب سے ہمیشہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے وائس چانسلرز کی مکمل معاونت کی جاتی ہے، وائس چانسلر کو تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے طلباء وطالبات، یونیورسٹی ملازمین کو ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔گورنرنے اس موقع پر تمام سبکدوش ہونیوالے وائس چانسلرز کیلئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہارکیا۔

chitraltimes governor meeting with ps vcs 2

نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطٰی مولانا طاہر اشرفی پیرکے گورنر ہاؤس پشاور پہنچے اورگورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان،مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔مولانا طاہر اشرفی نے گورنر کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطٰی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فلاح سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنرنے کہاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے میں عالمی قوتوں اور اسلامی ممالک کو موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔اکیسویں صدی امن، تجارت، ترقی و خوشحالی کی صدی ہے، مغربی ممالک کو چاہئیے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کریں۔

chitraltimes governor kp meeting with fm religious affair