Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلوبل اسماعیلی سیوک ڈے کی مناسبت سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں تقریب، اگہی واک اور صفائی مہم

Posted on
شیئر کریں:

گلوبل اسماعیلی سیوک ڈے کی مناسبت سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں تقریب، اگہی واک اور صفائی مہم

اپر چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ اپر چترال میں گلوبل اسماعیلی سیوک ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے سے غربت کا خاتمہ ،ماحولیاتی مسائل اور صحت سے متعلق فکرو شعور اور آگہی دینا تھا ۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب سکول ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ADC اپر چترال فدا الکریم تھے اور صدارت کے فرائض نامدار صدر اسمعیلی کونسل امتیاز عالم نے انجام دیے ۔ اس پر رونق تقریب میں سکول طالبات کے علاوہ چرون کوراغ کے عمائدین ،اسمعیلی گرلز گائیڈ اور گورنمنٹ اسکول چرون کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔

پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید اور پروگرام کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ موقع کی مناسبت سے طالبات نے مختلف آئٹمز کے ذریعے اسمعیلی سیوک دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی فدا الکریم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی پر زور دیا کہ آنے والے ماحولیاتی تبدیلی کے ہمیں قبل از وقت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انھوں نے طالبات کو ایک ذمہ دار اور کارآمد شہری بننے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر صدر نامدار امامی اسمعیلی ریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی خدمات کو سراہا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے ہر فرد تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کرے ۔

اسی طرح اس تقریب کا احتتام کوراغ سے چرون تک آگہی واک پر ہوئی ۔طالبات اور اساتذہ روڈ کے ارد گرد موجود کاغذ ، شاپر اور کچرے چن کر گلوبل اسمعیلی سیوک دن کے حوالے سے عوام الناس کو عملی شعور دینے کی کوشش کی ۔

chitraltimes ismaili civic day akhss kuragh upper chitral 1 chitraltimes ismaili civic day akhss kuragh upper chitral 5 chitraltimes ismaili civic day akhss kuragh upper chitral 2

chitraltimes ismaili civic day akhss kuragh upper chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79638