Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کردیے

Posted on
شیئر کریں:

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کردیے

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تقویض کردیے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے متعلقہ معاملات میں بااختیار ہوں گی۔چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تقویض کردیے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81469