The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 17 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے مختلف کالجزکے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Chitral Times

چترال کے مختلف کالجزکے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چترال ( بشیرحسین آزاد ) پختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن  ڈگری collegeکالجز بوائز اینڈ گرلز چترال کے اساتذہ نے چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں دونوں کالجوں کے اساتذہ نے حصہ لیا۔ احتجاجی اساتذہ کے مطالبات میں سکول اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو ملنے والا اپگریڈیشن کالج اساتذہ کو بھی دینے۔ ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی طرز پر اساتذہ کو ٹیچنگ پروفیشنل الاونس ،کالج اساتذہ کی معمول کی ترقی کے کیسوں کو بلاوجہ تعطل میں نہ رکھنے شامل تھے۔ احتجاج کے شراکاء نے اعلان کیاکہ وہ صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق 17نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں بھر پور شرکت کرینگے۔ پیکٹا کے ضلعی صدر غنی الرحمن ، ڈویژنل نائب صدر شفیق احمد، فضل حق اورپروفیسر ممتاز حسین نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ صوبائی قیادت کی ہدایت کے مطابق مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو ون اسٹیپ پروموشن دی گئی مگر کالج اساتذہ کو اس سے محروم رکھا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈگری کالجز بونی سمیت صوبے کے 109کالجز میں احتجاج کا سلسلہ جاری مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔