چترال کے قابل فخرسپوت ڈی آئی جی فداحسن کمانڈنٹ ایلیٹ فورس بلوچستان تعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قابل فخرسپوت ڈی آئی جی فداحسن کو کمانڈنٹ ایلیٹ فورس بلوچستان (کوئٹہ ) تعینات کردیا گیا . وہ اس سے پہلے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی فورس خیبرپختونخوا پشاور میںتعینات تھے. فدا حسن کو ایک تقریب میں ڈی آئی جی کے بیجز بھی لگائے گئے ، یادرہے کہ گزشتہ مہینے فداحسن کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی تھی. فداحسن چترال کے پہلے سپوت ہیں جنھیںپولیس کے اعلیٰعہدے پرترقی اورتعیناتی ہوئی ہے .