چترال کی معروف علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال میں ھدایا کی تقسیم کا سلسلہ اختتام پذیر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف علمی سماجی شخصیت کیطرف سے چترال کے باسیوں میں عید الفطر کی مناسبت سے ھدایا کی تقسیم کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا رمضان کی ابتداء سے چترال کے مختلف مستحق طلباء ائمہ کرام خواتین و حضرات اور بچوں سمیت دیگر ضرورت مندوں میں معیاری جوڑوں کی تقسیم ہوئی تاکہ عید الفطر کی خوشیوں میں نادار افراد بھی بھرپور شریک ہوں۔
اس سلسلے میں چترال میں قائم وہ ادارے جہاں یتیم اور بے سہارا کی نگہداشت ہورہی ہے ان میں خصوصی طور پر ان ھدایا کی تقسیم ہوئی۔ چترال میں قائم ادارے برائے یتامیٰ محافظ بیت الاطفال حمیدہ بورڈنگ اینڈ ایجوکیشن دنین, ہوپ بورڈنگ اینڈ ایجوکیشن اکیڈمی جنگ بازار کے تمام یتیم بچیاں اس اسکیم مستفید ہوئے۔ علاؤہ ازین اپر لوئر چترال کے ائمہ کرام مختلف مدارس کے اساتذہ کرام سمیت دیگر ضرور مندوں میں مختلف اشیائے کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
اس کے علاؤہ قاری فیض اللہ چترالی کی خدمات کا سلسلہ مختلف علاقوں میں مختلف صورتوں میں جاری ہے۔تعلیم، صحت، تعمیرات مساجد و مدارس ، سیلاب زدگان اور دیگر آفت زدگان کی آبادکاری اور ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی امداد سے لیکر بحالی تک مختلف شعبوں انکی خدمات کا پورا چترال معترف ہے۔




