The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کو بجلی کی فراہمی کے لئے امیر مقام اورایم این اے کی کمیٹی

Chitral Times

چترال کو بجلی کی فراہمی کے لئے امیر مقام اورایم این اے کی کمیٹی

چترال کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے امیر مقام اورایم این اے افتخار الدین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم
چترال (بشیر حسین آزاد) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چترال کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اپنے مشیر انجینئر وفاقی وزیر امیر مقام اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ چترال کے کم از کم 100گاؤں کو گولین گول پراجیکٹ سے بجلی کے فراہمی کے اقدامات کی نگرانی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چترال کے کم از کم 100گاؤں کو گولین گول پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اس سلسلے میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور چترال سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین شامل ہیں۔اس حوالے سے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اس سال مارچ میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے پیسکو حکام کے ساتھ ملکر ایک سروے کیا تھا اور اس سروے کی روشنی میں ایک پی سی ون تیار کر لیا گیا تھا جسکے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کیا گیا تاہم بعد ازاں بعض نئے ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی ون کو ریوائز کیا گیا اور نئے پی سی ون میں چترال کے اندر کم از کم 3جگہوں پر گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں دروش، قاغلشٹ اور ماربل سٹی کا مجوزہ مقام گنگ شامل ہیں۔ چترال کے مختلف گاؤں کو گولین گول پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے چار ارب سے زائد فنڈ بھی منظور کیا جا چکا ہے جبکہ اس عمل کی نگرانی کے لئے گذشتہ دنوں دو رکنی کمیٹی قائم کر لی گئی ہے اور اسکا مراسلہ صوبائی چیف سیکرٹری کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے بھی پیش رفت کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چترال میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے 38ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور کئی ایک منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ۔ لواری ٹنل اور گولین پراجیکٹ کے اربوں روپے اسکے علاوہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم چترال کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سے سب سے زیادہ فنڈ چترال کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایم این اے چترال انہوں نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے خصوصی درخواست کرکے انکی منظوری حاصل کی ہے اور چترال کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ مارکیٹ میں سوختنی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔مختار احمد سنگین 
چترال (بشیر حسین آزاد)صدر تحریک حقوق عوام چترال مختار احمد سنگین نے سردیوں کی آمد کے ساتھ مارکیٹ میں جلانے کی لکڑی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں سوختنی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا۔مختار احمد سنگین نے وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کو قدرتی مائع گیس فراہم کرنے کے لئے سروے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق 2017میں چترال کے مختلف علاقوں،جن میں چترال،دروش،گرم چشمہ،کوغذی،بونی،مستوج،ریشن،وریجون،کوشٹ ،شاگرام شامل ہیں میں گیس پلانٹس لگاکر عوام کو سستا ایندھن فراہم کریں اس سے جنگلات کی
کھٹاؤں اورماحول کی تبدیلی میں کمی آئیگی۔


چترال میں قانونی شکار پر کسی طرح کی پابندی نہیں ۔ڈی ایف اؤ وائلڈ لائف صمد اللہ
وزیر

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال ہنٹنگ ایسوسی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر سے ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت اباسین ہنٹنگ ایسوسی ایشن کے پی کے کے ممبران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے مہمان خصوصی ڈی ایف اؤ وائلڈ لائف صمد اللہ وزیر جبکہ صدر محفل ڈی ایف اؤ چترال ڈویژن امتیاز لال تھے۔اجلاس میں ایم این اے چترال نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اجلاس سے اپنے مختصر خطاب میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ شکار چترال میں اور دنیاچلتا آرہا ہے اوریہ ہماری ثقافت ہے۔قانونی تقاضوں پر پورا کرکے شکار کھیلا جائے تواس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔اوریہ لوگوں کا شوق ہے جس کیلئے وہ پچاس ہزار سے لیکر5لاکھ روپے خرچ کرکے تالاب بناتے ہے۔بدلے میں یہ لوگ سالانہ پچاس عدد سے بھی کم مرغابیوں کا شکار نہیں کرسکتے۔اُنہوں نے ڈی ایف او وائلڈ لائف سے کہا کہ چترال کے قانونی شکاریوں سے تعاون کیا جائے۔اُنہوں نے ایسوسی ایشن کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ مہمان خصوصی ڈی ایف اؤ وائلڈ لائف صمد اللہ وزیر نے کہا کہ صوبے کے باقی اضلاع میں ہنٹنگ ایسوسی ایشنزقائم ہوئے ہیں۔چترال میں ایسوسی ایشن کا قیام ایک اچھا اقدم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قانونی شکاریوں سے ہمارا ہروقت تعاون رہتا ہے۔اور چترال میں قانونی شکار پر کسی طرح کی پابندی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریپٹر سے شکار پر پابندی لگائی گئی ہے جس کیلئے شکاری حضرات کو محکمے کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔اُنہوں نے ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنی طرف سے ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اور چترال کے شکاریوں کے لئے بہت جلد ورکشاپ اور ٹرنینگ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔قبل ازین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چترال ہنٹنگ ایسوسی ایشن چترال کے عبوری صدرشہزادہ امیر حسنات خان (شہزادہ گل) نے ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں صدیوں سے شکار کھیلا جاتا ہے۔پہلے زمانے میں پرانے ہتھیاروں سے شکار کیاجاتا تھا اور اب جدید طرز کے ہتھیار مارکیٹ میں آئی ہے جس سے شکار کیا جاتا ہے جو کہ کئی عشروں سے جاری ہے۔اُنہوں نے کہااس سے پہلے چترال میں شکار یوں کی سرپرستی کے لئے کو ئی ادارہ یا ایسوسی ایشن نہیں تھا۔اس لئے ہم نے آپس میں مل بیٹھ کر مشورے سے چترال ہنٹنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا۔جوکہ ضلع چترال میں قانونی شکار کے پھیلاؤ میں مدد کریگی اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے بھرپور کوشش کریگی۔اُنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اورکہا کہ نوشہرہ اور صوابی میں دن میں مرغابیوں کا جتنا شکار ہوتا ہے وہ چترال میں مہینوں میں بھی نہیں ہوتا۔اُنہوں نے ڈی ایف اوز چترال سے صوبے کے دیگر اضلاع میں شکاریوں کے لئے سیمینار ،ورکشاپ،ٹرنینگ کے طرز پر چترال کے شکاریوں کے لئے بھی سیمینار،ورکشاپ اور ٹریننگ کے اہتما م کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے اجلاس میں شرکت پر مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے فوکل پرسن چترال ہنٹنگ ایسوسی ایشن وقاص ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری مختار احمداورشیر زمان نے چترال میں شکار یوں کو درپیش مسائل کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور قانونی لائسنس یافتہ شکاری حضرات کو مختلف حلے بہانوں سے تنگ کرنے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ شوشل میڈیاپر کچھ عناصر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف کمنٹ اور پوسٹ کرنا بند کردے۔قانونی شکار کے لئے ہم لاکھوں روپے خرچ کرکے تالاب بناتے ہیں اور یہ شکار کہی صدیوں سے چترال میں کھیلا جارہا ہے جس پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگ اور اب بھی کوئی قانونی شکار پر کوئی پابندی نہیں لگاسکتی۔اُنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو ان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔فوکل پرسن ایسوسی ایشن وقاص ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال ہنٹنگ ایسوسی ایشن صرف ٹاون کا ایسوسی ایشن نہیں بلکہ یہ پورے ضلع کا ایسوسی ایشن ہے جس میں قلیل عرصے میں 100سے زائد ممبرشپ ہوچکی ہے اور مزید خواہشمندشکاریوں کے لئے ہمارے ایسوسی ایشن کے دروزاے کھلے ہیں۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او دروش ظفر احمد ،ڈی ایف اؤ الطاف علی شاہ،شہزادہ فرہاد،ڈاکٹر رشید ظفراورڈاکٹر اعجاز احمدبھی موجود تھے۔