The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 17 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر میں ایک اور جدید بینک کا اضافہ ہو گیا

Chitral Times

چترال شہر میں ایک اور جدید بینک کا اضافہ ہو گیا

چترال (نمائندہ چترال نیوز) چترال شہر میں ایک اور جدید بینک کا اضافہ ہو گیا ہے. معروف بینک ‘جے ایس بینک’ کے شاخ نے اتالیق چوک چترال شہر js-bankمیں اپنے بینکنگ خدمات کا افتتاح کردیا. بینک کے ریجنل مینیجر خاور کیانی نے جے ایس بینک کی شاخ کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر بینکاروں کے علاوہ کاروباری حضرات بشمول صدر تجار یونین شامل تھے. تقریب سادہ اور باوقار طریقے سے منایا گیا. ریجنل مینیجر نے امید ظاہر کی کہ جے ایس بینک چترال کے لوگوں کی بہتراین طریقے سے خدمت کرے گا. بینک بلڈنگ کے مالک ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ نے کہا کہ یہ کوئی خدائی حکم نہیں ہے کہ چترالی محرومیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر کے زندگی گزاریں. ہمیں چاہئے کہ الله تعالیٰ کی نعمتوں سے استفادہ کریں. انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک اور بینک کے اضافے سے چترال میں بینکاری کی خدمات میں صحت مندانہ مقابلے کی صورت میں بہتری آئیگی. بعد ازاں قریبی مارکیٹوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی