تاریخ: November 20, 2016ایڈیٹر: Saif Ur Rehman Aziz
کتے اتوار کی دھوپ سینک رہے ہیں
چترال (نمائندہ چترال نیوز) چترال شہر کے بازاروں میں آوارہ کتوں کا راج ہو چکا ہے. یہ کتے ٹولیوں کی صورت میں بے خوف و خطر بیچ سڑک کے پھرتے ہیں اور متعلقہ حکام جن کی ذمہ واری ان کتوں کو مارنا ہے محض تماشائی بن کر دیکھتے ہیں. ماضی میں کتووں کو دیا جانے والا زہر مللاوٹ شدہ ہونے کی وجہ سے کتے اذیت سے دو چار ہوکر مرتے تھے. اس مرتبہ کتوں کو اصلی زہر دینا لازمی ہے اور پھر مرتے دم تک ان پر نظر رکھنا اور ان کے جسد کو ہٹانا بھی ادارے کا اولین کام ہے.