Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری  علاقے  میں سردی کی لہردوڑگئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال سمیت ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری  علاقے  میں سردی کی لہردوڑگئی

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) چترال لوئرسمیت بالائی چترال میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد باعث سردی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی طرح دیر کے سیاحتی مقام باڈگوئی ٹاپ اور جمرود میں برفباری سے سفیدی چھاگئی، سوات میں بارش اور نوشہرہ میں ڑالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔دیر کے سیاحتی مقام باڈگوئی ٹاپ پر شدید برفباری جبکہ کمراٹ اور تھل میں بارش ہوئی، باڈگوئی کے قریب ٹریفک برفباری سے بند ہوگیا، کئی سیاح واپس کمراٹ لوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق جمرود کے پہاڑوں پر برفباری کے باعث ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ سوات میں بارش اور نوشہرہ میں ڑالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز بارش اور کئی علاقوں می ڑالہ باری ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا، سہ پہر سے راولپنڈی اسلام آباد میں کالی گھٹاؤں کا راج رہا، جس کے بعد بادل جم کر برسے جبکہ مری میں بھی بارش نے موسم سرد کردیا۔ہری پور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم سرد ہوگیا، بارش سے شہر کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جی ٹی روڈ، سرکلر روڈ، موچی بازار، لوہار بازار کے نالوں میں اوور فلو ہوگیا۔ایبٹ آباد شہر میں بارش، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں ڑالہ باری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں موجود ہے، بالائی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب، کے پی، کشمیر گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔میٹ ا ٓفس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے، بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان، جیکب آباد اورفیصل آباد میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں قلات09،بارکھان 05، کوئٹہ(شیخ ماندا02)، دالبندین01، سندھ میں جیکب آباد 06اور پنجاب میں فیصل آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81473