چترال (نمائندہ چترال نیوز) چترال شہر و دیگر وادیوں میں گزشتہ روز سے سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے. بدھ اور جمرات کی درمیانی شب چترال شہر میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریٹ تک پہنچ چکی ہے. سردی میں اضافہ اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گلے کی بیماریاں زیادہ ہو گئی ہیں. لوگوں نے الله تعالیٰ سے باران رحمت کی دعایں شروع کر دی ہیں