
چترال (نمائندہ چترال نیوز) پاکستان کے قومی ایئر لائن نے بد انتظامی اور لا پرواہی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں. اتوار 2 جولائی کے روز اسلام آباد سے چترال جانیوالے 25 مسافروں کو بغیر انکے چیک ان کردہ سامان کے چترال بھیج دیا. ان مسافروں میں 14 غیر ملکی سیاح بھی تھے جو چترال ایئر پورٹ پہنچ کر پہلے تو بہت خوش نظر آ رہے تھے مگر جب انکو پتہ چلا کہ انکے ساتھ کیا ہوا ہے توو سر پیٹ کر رہ گئے. اسی طرح ایک خاتون رو پڑیں کہ انکے بچوں کے لوازمات اور انکی اپنی مخصوص ادویات جو چترال میں نہیں ملتیں وو بھی اس بیگ میں تھے جو آف لوڈ کے گئے . ایئر پورٹ پر موجود ایک عملے نے بتایا کے 16 جون کے آف لوڈ شدہ سامان ابتک چترال نہیں پہنچے ہیں.جب پی ای اے کے چترال سٹیشن مینیجر زاہدسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کی اور کہا کہ میں نے بار بار خط اور ای میل لکھے ہیں مگر پی ای ے اسلام آباد کے حکام بالا نے کوئی شنوائی نہیں کی ایک مسافر نے ٹوپی اتار کر پی ای ے کو بد دعایں دی.