The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 1 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

موڑکہو تورکہو تحصیل کا ہیڈ کوارٹر کاغ لشٹ میں تعمیر کیا جائے۔۔ عمائدین تورکہو

Chitral Times

موڑکہو تورکہو تحصیل کا ہیڈ کوارٹر کاغ لشٹ میں تعمیر کیا جائے۔۔ عمائدین تورکہو

موڑکہو تورکہو تحصیل کا ہیڈ کوارٹر کاغ لشٹ میں تعمیر کیا جائے۔۔ عمائدین تورکہو

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تور کہو کے عمائدین ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال ، وقاص احمد ایڈوکیٹ ، محمد نواب ایڈوکیٹ ، جمشید احمد ، محمد ایوب ، میر کمال الدین اور عصمت اللہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ موڑ کہو اور تور کہو کے سفری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کاغلشٹ میں تعمیر کیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب رتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلی پرویز خٹک کی طرف سے اپر چترال ضلع کا اعلان انتہائی خوش آیند ہے ۔ جس کیلئے تورکہو کے عوام اُن کا اور شہزادہ سکندرالملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ لیکن تحصیل ہیڈ کوارٹر موڑکہومیں تعمیر ہونے سے تورکہو کے لوگوں کو مزید سفر کی مشکلات برداشت کرنے پڑیں گے ۔ اس لئے دونوں علاقوں کے عوام کے بہتر مفاد میں ہیڈ کوارٹر کیلئے کاغلشٹ سب سے مناسب جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وافر مقدار میں سرکاری زمین موجود ہے ۔ جو کہ آیندہ کی تعمیری ضروریات کیلئے کام آئے گا ۔ اور زمین کے سلسلے میں آیندہ بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے تورکہو کے وارڈوں کی نئی حلقہ بندیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ حلقہ بندیاں قائم کرنے کے دوران مقامی ذمہ دار افراد سے نہیں پوچھا گیا ۔ اب نئی حلقہ بندیاں غیرنامناسب محل وقوع کے ساتھ قائم کی گئی ہیں ۔ جو انتخابی امور کی انجام دہی کے دوران مسائل پیدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضرورت اس بات کی تھی ۔ کہ ضلع کے اعلان سے پہلے اس پر ہوم ورک کیا جاتا ۔ اور تورکہو کے لوگوں کے تحفظات دور کئے جاتے۔ جو کہ نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے فوری طور پر حلقہ بندیوں کو درست کرنے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کاغلشٹ میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ متعلقہ سٹیشن کی تعمیر تک ایس ڈی پی او آفس کو بونی میں ہی رکھا جائے ۔ تاکہ لوگوں کو آسانی ہو ۔

torkhow press confrence22