The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 17 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

موڑکھو سہت بالا روڈ کی سروے کا کام مکمل ‘ مختلف شکریہ جات

Chitral Times

موڑکھو سہت بالا روڈ کی سروے کا کام مکمل ‘ مختلف شکریہ جات

موڑکہو (اعجاز احمد) سروے کنسلٹنٹ نے سہت بالا روڈ کی سروے کا کام مکمل کرلیا توقع ہے کہ عنقریب روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا اس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے سے موجود سہت روڈ نالہ سہت کی برساتی طغیانی کی زد میں آکر ختم ہوچکی تھی اس مرحلے پر سہت بالا کے عوام کیلئے روڈ کی ضرورت تھی۔جو ایم پی اے سردار حسین ،حمید جلال،سابق یوسی ناظم امیر اللہ کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوئی ۔سہت کے عوام سے ایم پی اے سردار حسین کی والہانہ محبت کے نتیجے میں سہت بالا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بار آور ہوئی۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے ایم پی اے سردار حسین،حمید جلال اور امیر اللہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا کہ فوری طورپر ڑائی بوہتی سہت روڈ پر کام کا آغاز کرکے فنڈ ریلیز کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کی راہ میں اہلیان سہت کی جملہ رکاؤٹیں دور ہوسکیں۔