![Chitral Times - The voice of Chitral | لاسپور میں ایک اور طالبہ کی مبینہ خودکشی آخر خودکشی ہی کیوں؟؟](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2019/12/stop-suicide.jpg)
لاسپور میں ایک اور طالبہ کی مبینہ خودکشی
لاسپور میں ایک اور طالبہ کی مبینہ خودکشی
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے علاقہ لاسپور میں ایک اور جوانسال لڑکی مبینہ طور پر خود پر بندوق سے فائرکرکے خودکشی کی ہے ۔ تاہم مقامی پولیس لڑکی کی لاش کو بعرض پوسٹمارٹم بونی ہسپتال روانہ کرکے انکوائری کررہی ہے آیا واقعہ خودکشی ہے یا کوئی اور وجہ ۔
لڑکی کی شناخت مسماۃ صنم بی بی دختر مایون سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریبا 19 برس ہے ۔ جو سیکنڈ ائیرکی طالبہ تھی اور چترال میں زیر تعلیم تھی ۔بعض ذرائع کے مطابق لڑکی کی منگنی ہوچکی تھی ۔
ایک مہینے کے اندر چترال میں خودکشی کا یہ نواں افسوسناک واقعہ ہے ۔