قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں:مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے معروف علمی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حالیہ سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ قاری فیض اللہ چترالی کے ترجمان اور امدادی سرگرمیوں کے نگران خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق امسال قاری فیض اللہ چترالی کی امدادی سرگرمیاں اس بار بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ سیلاب متاثرین میں اشیا ئےخورو نوش اور دیگر سامان کی تقسیم کا عمل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اپر چترال کے علاقے بری طرح متاثر ہیں اور کئی ایک خاندان کلی اور جزوی طور پر متاثر ہیں۔ زرعی زمینات کے علاوہ رہائشی علاقوں کے لوگ اپنے مکانات چھوڑ کر کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں قاری فیض اللہ چترالی کی امدادی سرگرمیاں ریچ میں عمل میں لائی گئیں اور وہاں کے متاثرین میں امدادی سامان اور راش کی تقسیم ہوئی۔ اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اس وقت قاری فیض للہ چترالی کی ٹیم مقامی علمائے کرام مولانا فداء الرحمن ، مولانا شیر بہادر اور قاری احمد ولی کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں انجام دی رہی ہے ۔ فی الوقت چترال کے انتہائی بالائی علاقہ وادی یارخون خزروک کی سیلاب سے متاثرہ ۲۵ گھرانوں میں راش کی تقسیم کی گئی ۔
ضلع چترال کے خاص و عام اس سے باخبر ہیں قاری فیض اللہ صرف اس بار نہیں بلکہ ہر بار چترال کے متاثریںنکے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں میں متاثرین کی آباد کاری کے سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں گھر تعمیر کرکے حوالہ کرچکے ہیں اور ہزاروں کے قریب زیر تعمیر گھروں کے کیلئے ٹین کی چادریں مہیا کرچکے ہیں۔ ہنگامی امدادی سرگیوں کے علاوہ حضرت قاری فیض اللہ چترالی صاحب کی طرف سے چترال کے طور و عرض میں سفید پوش بیوگان کے ساتھ ہر مہینے معتد بہ مقدار میں تعاون جاری ہے۔اور ہر مہینے راشن پہچائے جاتے ہیں۔ مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قاری فیض اللہ چترالی ایک فرد واحد کی حیثیت سے کئی ایک رفاحی تنظیموں سے بڑھ کر کام کررہے ہیں اور امید ہے حضرت قاری صاحب کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیاں مزید جوش اور جذبہ کے ساتھ جاری رہینگے۔

