The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

Chitral Times

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کی منظوری دیدی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء ، دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔سزاؤں کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے، ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔