سیکریٹری پاپولیشن ویلفیر خیبرپختونخوا کا دورہ اپر چترال ، سستا بازار اور پاپولیشن آفس کا دورہ
اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) صوبائی سیکریٹری پاپولیشن و یلفیرضیا الحق نے بدھ کے رو ز اپر چترال کا دورہ کیا۔ منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ودیگر انتظامی آفیسران نے ان کا استقبال کیا۔سیکرٹری نے اپر چترال کے مختلف مقامات پر موجود موبائل سستا بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیااور اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کی جانب سے موبائل سستا بازار کے قیام کو خوش آئیند قرار دیے اور صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس قدام کو سراہا۔
بعد از اں سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفس اپر چترال کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر خورشید علی و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ اور ادارے کے بارے میں مہمان کو بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے دورآفتادہ علاقوں میں پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ۔