سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف لوئر چترال پولیس کی کاروائی
چترال ( نمائند ہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور تھانہ عشریت کے اسٹاف نے پولیس چیک پوسٹ عشریت پر ناکہ بندی کرکے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو موقع پر ٹریفک چالان کیا اور اضافی رقم مسافروں کو واپس کردیا گیا ۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سرکار کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔