سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف اپرچترال انتظامیہ کی کاروائی کا اغاز
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں “خوشحال خیبرپختونخوا”پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عام عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک ہوگئی ہے،
محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے اج مختلف جگہوں میں ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ طلب کیا اور سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ اپنے گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی سے متعلق بھی اگاہ کیا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا ہے کہ دو دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے لہذا اس کے اثرات عام عوام تک پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک ہے ، انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ کرایہ وصولی کی صورت میں ان کے کنٹرول رول کے نمبرز پر کال کرکے اپنے شکایات کا اندراج کریں۔اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
دریں اثنا محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے اج مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کرکے پرائس چیکنگ کی۔
دوران پرائس چیکنگ انھوں نے کاروباری حضرات کو سرکاری نرخنامہ پرعمل کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ کاروبار سیل کرنے سے متعلق بھی اگاہ کیا۔