The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

روز چترال کے پلیٹ فارم سے دو ہونہار طالب علموں نے نمایاں نمبروں سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی

Chitral Times

روز چترال کے پلیٹ فارم سے دو ہونہار طالب علموں نے نمایاں نمبروں سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی

روز چترال کے پلیٹ فارم سے دو ہونہار طالب علموں نے نمایاں نمبروں سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی

روز چترال کے پلیٹ فارم سے دو ہونہار طالب علموں نے نمایاں نمبروں سے اعلیٰ تعلیم مکمل  کی۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں کم وسائل والے ہونہار طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ‘روزچترال ‘ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ آج ROSE, Chitral کی تاریخ میں ایک یاد گار دن ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ROSE, Chitral کے بوئے ہوئے پودوں نے اب پھل دینا شرو ع کردیا ہے۔ ROSE, Chitral نے آ ج سے لگ بھگ بارہ سال قبل جس یک نکاتی ایجنڈے کہ چترال کا کوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے کو لیکر ایک مشکل سفر کا آغاز کیا تھااب اسکے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
چترال کے دو نامور طالب علموں نے ROSE, Chitral کے پلیٹ فارم سے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرتے ہوئے حال ہی میں کامیابی سے اسے اختتام کو پہنچایا ہیں۔

ان میں سے ایک چترال کے ایک پسماندہ علاقے اورغوچ سے تعلق رکھنے والا باپ کے سایہ سے محروم طالب علم نصیر آحمد انتہائی نا مساعد حالات میں اپنی تعلیم کا سسلسلہ جاری رکھتے ہوئے جب انکا پورا گھر سیلاب میں بہہ گیا تھا میٹرک کے امتحان میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی اور پھر ROSE, Chitral کی زیر سایہ UET Peshawarمیں داخلہ لیکر الیکٹریکل انجئیرنگ میں نمایاں نمبرو ں کے ساتھ ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اورغوچ ہی سے تعلق رکھنے والے اور طالب علم آصف کلان نے CECOS University پشاور سے نمایاں نمبروں سے BBA کا امتحان پاس کرکے اب ایک ملٹی نشنل کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ چترال بھر میں ایسے کئی ہونہار طلبہ موجود ہیں جو مالی مشکلات کی وجہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں اور ہماری مالی مدد کے منتظر ہیں ہم اس پلیٹ فارم سے چترال کے تمام صاحب ثروت خواتین و حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ چترال کا کوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے پیچھے نہ رہ جائے بلکہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ایک باعزت شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کے قابل ہوسکے۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ ROSE, Chitral چترال اپنے قیام سے اب تک 500طالب علموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں بھرپور معاونت کی ہے اور یہ سلسلہ بلا تعطل اب تک جاری و ساری ہے۔

یہ تنظیم تمام چترالیوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس تنظیم کو own کرے اور آگے اکر اسکا دست وبازوں بنے تاکہ مزید کئی طلبہ جو مالی امداد کے منتطر ہیں ان تک آپ کے تعاون سے مالی مدد پہنچائی جاسکے اور انکی تعلیم کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کی جاسکے۔

ROSE, Chitral تمام مخیر خواتین و حضرات خصوصاً انور آمان صاحب، نگہت کائی اور روزی منشاہ صاحب اور دیگر صاحب ثروت اور درد دل رکھنے والے باشندوں سے التماس کرتا ہے کہ آگے آکر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ چترال کا کوئی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔ اللہ تعالی آپ سب کو اس نیک کام میں شامل ہونے کی توفیق دے اور سب کا حامی وناصر ہو!