Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے “روز چترال”کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے۔ڈاکٹر محمد اظہر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں اعلی تعلیم کے لیے کام کرنے والا ادارہ ”روز چترال” کے چئیرمین ہدایت اللہ کی دعوت پر رجسٹرار نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز بریگیڈیر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد اظہر شمس نے چترال کا تین روزہ دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے بونی، گرم چشمہ اور کیلاش ویلی بمبوریت/ رمبور کا دورہ کیا۔


بمبوریت اور رمبور کے دورے کے دوران ان کے لیے انجنئیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں پر مہمان کو علاقے کے تہذیب وثقافت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ دورہ گرم چشمہ میں مہمان کے ضیافت کا انتظام محمد کرم (سابق آر پی ایم- آغا خان پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام) اور لوکل کونسل کے پریذیڈنٹ جمیل احمد نے کی اور علاقے کے بارے میں بریفنگ دی۔


بونی کے دورے کے دوران الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے وائس پریذڈنٹ مجتبیٰ لال نے بونی، مستوج اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں کے بارے میں مہمان کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔ واپسی پر برنس کے عنایت الرحمن ایڈوکیٹ نے مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔
تین روزہ دورے کے احتتام پر مہمان گرامی چترالی قوم کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ” چترالی قوم انتہائی تہذیب یافتہ اور مہمان نواز قوم ہے۔ اور اس کے بارے میں نے جو سنا تھا چترال اور چترالیوں کو ویسا ہی پایا۔ اور میری کوشش ہوگی کہ چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے روز چترال کے جتنی ممکن ہو سکے تعاون کیا جاسکے۔ ”


چونکہ روز چترال ضلع چترال (لوئر اور اپر) میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ اور کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے ہر ہر کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس لیے تعلیمی دورے پر آئیے ہوئے مہمانان گرامی کی چترالی کمیونٹی اور خصوصا مذکورہ بالا شخصیات نے جو آو? بھگت کی اس کے لیے روز چترال آپ کا شکر گزار ہے۔ روز چترال کو اس مقام تک پہنچانے میں ہر اس چترالی کا ہاتھ جو چترال اور پاکستان کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51598