دروش بڈوگال میں خاتون کی مبینہ خودکشی
لوئر چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)لوئر چترال دروش باڈوگال سے تعلق رکھنے والی خاتون زوجہ ولی محمد گذشتہ روز نا معلوم وجوہات کی بنا پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پرخود کشی کر لی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خور ٹیم نے آج دوسرے روز میر کھنی دروش سے لیکر آرندو تک دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی۔ تاہم ابھی تک ڈیڈباڈی کا سراغ نہ مل سکا، ریسکیو ذرایع کے مطابق زوجہ ولی محمد گذشتہ روز دوپہر کے قریب دریائے چترال میں چھلانگ لگا دی تھی، ریسکیو1122 کی ٹیم گزشتہ روز سے ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے.
