خیبرپختونخوا رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے جاری فنڈز میں 55.72 فیصد خرچ کیے گئے ہیں،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
اے ڈی پی بندوبستی و ضم اضلاع اور اے آئی پی کی مد میں چھ ماہ کیلئے 190,000 ملین روپے کے فنڈز مختض کیے گئے تھے جس میں سے 79,584 ملین روپے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں، اے ڈی پی بندوبستی و ضم اضلاع اور اے آئی پی کی مد میں 44,352 ملین روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا سالانہ ترقیاتی فنڈز بارے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے جاری فنڈز میں 55.72 فیصد خرچ کیے گئے ہیں اور اے ڈی پی بندوبستی و ضم اضلاع اور اے ائی پی کی مد میں چھ ماہ کیلئے ایک لاکھ نوے ملین 190,000 روپے کے فنڈز مختض کیے گئے تھے جس میں سے 79,584 ملین ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور اے ڈی پی بندوبستی و ضم اضلاع اور اے ائی پی کی مد میں 44?352 ملین روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں
ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اے ڈی پی بندوبستی اضلاع کیلئے 120,000 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے جس میں سے 60,948 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور اے ڈی پی بندوبستی اضلاع میں تقریباً 33,467 ملین روپے کے فنڈز 55 فیصد خرچ کیے گئے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کیلئے اے ڈی پی ضم اضلاع کیلئے 30,000 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے جس میں سے 8,719 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور اے ڈی پی ضم اضلاع میں 5,115 ملین روپے کے فنڈز 59 فیصد خرچ کیے گئے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اسی طرح اے آئی پی میں 40,000 ملین روپے مختص ہو گئے تھے جس میں سے 9,916 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور اے آئی پی میں 5,769 ملین روپے کے فنڈز 58 فیصد خرچ کیے گئے ہیں –
