تحریک انصاف کسی بھی تعصب سے پاک سیاسی جماعت ہے’ الطاف گوہر ایڈوکیٹ
چترال ( بشیر حسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ممتاز لیڈ ر الطاف گوہر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی دوسری جماعت کے مقابلے میں لسانی ، مسلکی اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر سیاست کر رہی ہے۔ ہمیشہ انصاف کی بالادستی اور میرٹ کو تر جیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیاہے کہ پارٹی کو ڈسٹر کٹ لیول سے لیکر ویلج کونسل لیول تک مذید فعال کیا جائے۔ نئے سرے سے تنظیم سازی کی جائے اور نئے ، جذبے سے سر شار کارکنان کو آگے لاکر پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔ تاکہ 2018 کے الیکشن میں چترال میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنایا جائےانہوں نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور صدر مالاکنڈ ڈویژن محمود خان سے اپیل کی کہ چترال کے سیاسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال میں پارٹی تنظیم سازی جلد ازجلد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بہت سے اہم سیاسی ورکرز مختلف جماعتوں کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونگے اور اس سلسلے میں ایک جامع لائحہ عمل طے کیا گیا ہے