تجاریونین چترال کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل نہ ہونے پرکل دوبارہ شروع کر نیکا فیصلہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین چترال کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل نہ ہونے پر منگل 7ستمبرکوصبح 9بجے دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈور ٹو ڈور پولنگ کی وجہ سے شام 6 بچے تک تمام دکانیں کور نہ ہوسکے تھے۔ موبائل پولنگ کے زریعے ووٹ ڈالنے کا عمل انتہائی نظم و ضبط اور پر سکون ماحول میں جاری رہا۔