Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین چترال کے انتخابات میڈیا کے زیرنگرانی خوشگوار ماحول میں جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجاریونین چترال کے انتخابات میڈیا کے زیر نگرانی انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری ہیں جس کے لئے چار موبائل پولنگ بوتھ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس انتظام کے تحت پولنگ اسٹاف بیلٹ بکس لے کر دکانوں میں جاکر تاجرحضرات سے ووٹ لے رہے ہیں۔ چترال پریس کلب کی طرف سے محکم الدین، شہریار بیگ اور سید نذیر حسین شاہ اس موبائل ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

تجاریونین کے عبوری کابینہ کے صدر حبیب حسین مغل اور کمیٹی کے سینئر رکن وحید الیکشن کے انتظامات کا اہتمام کیا۔ چترال پریس کلب کے صدر اور چیف الیکشن کمشنر ظہیر الدین نے شاہی بازار، بائی پاس روڈ، اتالیق بازار، کڑوپ رشت بازار اور جغور کا دورہ کیااور پولنگ کے پرامن اور شفاف عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دکانداروں نے میڈیا کے زیر نگرانی پولنگ کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ ا ن کا کردار غیر جانب درانہ ہونے کے وجہ سے پولنگ کی شفافیت پرکوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ الیکشن میں نور احمد خان چارویلو اور بشیر احمد خان کے دو پینل ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں جن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ بازار میں الیکشن کی گہماگہمی اپنی عروج پر ہے اورہر طرف چہل پہل دیکھنے میں آرہی ہے۔

chitraltimes chitral bazar election

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52130