Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے منصوبے کا اختتامی تقریب

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام Enabling Differently Able خصوصی افراد کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب BLSO آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد،مرد اور خواتین تنظیمات کے ممبران،گورنمنٹ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے،ایجوکیشن کے نمائندے، معززیں علاقہ نے شرکت کیں۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پی۔ٹی۔آئی ضلع اپر چترال کے صدر رحمت غازی تھے۔پروگرام کا آغاز تلاؤت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد چیرمینBLSO سید سردار حسین شاہ نے مہانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ BLSO کے وژن اور مشن پیش کیا۔ اس کے بعد منیجر BLSO شیر افضل نے USAID کے ایمبیسڈر فنڈ پروگرام،TDEA کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔
پراجیکٹ کوارڈنیٹر اخترا لدین نے پراجیکٹ کے سرگرمیوں اور اس دوران خصوصی افراد کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا،اور شراکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
مہمان خصوصی نے اس موقع پر اپنی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ BLSO کی پائیدار ترقی کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے لئے حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔مقررین نے BLSO کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔


شیئر کریں:
Posted in UncategorizedTagged
38345