چترال ( نمایندہ ) ایم پی اے چترال سید سردار حسین نے محکمہ فوڈ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے ایک مختصر خطاب میں انہو ں نے کہا ۔ کہ میں نے خوزہ خیلہ کے سٹاک صاف گندم چترال کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ معتلقہ ٹھیکہ دار سلطان نے ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے ناقص گندم سپلائی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حد تو یہ ہے کہ گندم کو بوری کی بجائے پلاسٹگ بیگ میں بند کرکے باون اور ترپن کلوگرام کا وزن ظاہر کرکے بغیر تول کے فروخت کیا جاتا ہے ۔ جو صفائی کے بعد پینتیس کلوگرام گندم بھی نہیں بچتا ۔ انہوں نے کہا ہے ۔ کہ عوام کے ساتھ یہ دھوکا فوری طور پر بند کیا جائے اور وزن کے ساتھ صاف گندم لوگوں کو میہا کیا جائے ۔ درین اثنا ایم پی اے نے اُناوج نالے کے سیلاب سے سڑک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت دینے کیلئے پیدل راستے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کو علاقے میں خورا ک کی شارٹیج دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔