The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایم این اے شہزادہ افتخارالدی مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے

Chitral Times

ایم این اے شہزادہ افتخارالدی مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین 16مئی کو منگل کے دن چترال پریس کلب کے زیر اہتمام مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے جس میں وہ علاقے کی ترقی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کا تفصیل سے ذکر کریں گے اور ان امور کا بھی جائزہ لیں گے جوکہ بعض وجوہات کی بنا پر انجام نہ دئیے جاسکے۔بعدازاں وہ حاضرین کے سوالوں کا بھی جواب دیں گے جوکہ آدھے گھنٹے پر محیط ہوگا جبکہ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اس موقع پر moderatorکا کردار ادا کرتے ہوئے اس ٹاک شو کا خلاصہ پیش کریں گے۔ چترال پریس کلب نے مہراکہ کے نام سے چترال کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلع ناظم سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کا فورم مہیا کرنے کے فیصلہ کیا ہے اور منگل کے دن اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسی طرح دوردراز کی وادیوں میں عوام کو درپیش مسائل کو ان ہی زبانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے لئے مختلف یونین کونسلوں میں پریس فورم بھی منعقد کئے جائیں گے۔