اپر چترال کیلئے بجلی کی ریٹ لسٹ طے کرنے کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ )چئیرمین نیپرا کی جانب سے اپر چترال کیلئے بجلی کی نئی ریٹ لسٹ جاری کرنے کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے 5 اکتوبر اور 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن پیسکو کی درخواست پر اسے مؤخر کر دیا گیا تھا تاہم اب 14 نومبر کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق اس میٹنگ میں چترال کی نمائندگی کیلئے شہزادہ افتخار الدین کو مدعو کیا گیا ہے۔شہزادہ افتخار الدین CEO PESCO, CEO PEDO،فیڈرل سیکٹریری کہ ہمراہ چیئرمین نیپرا سے مذاکرات کریں گے ۔اور اپر چترال کیلئے بجلی کی مناسب ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔
جس سے مہنگائی کے اس دور میں عوام کسی حد تک مستفید ہو سکتی ہے۔