انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ تورکھو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تورکھو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں جاری ٹورنامنٹ ایک ہفتے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔ فٹبال کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول کھوت اور گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام کے مابین کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد زندرانگرام ہائی سکول نے کھوت ہائی سکول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔ والی بال مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول ریچ نے جیتا اور کرکٹ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاگرام کی ٹیم فائنل میں فاتح قرار پائی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائی سکول زندرانگرام کے ہیڈ ماسٹر طارق اللہ تبریز تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ فٹبال ونر تریچ ٹیم کو 50 ہزار روپے اور کھوت رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے کا اعلان کیا۔
پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام حفیظ الدین نے بطور صدر محفل اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا اور طلباء پر کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر زور دینے کی اپیل کی اور تمام مہمان اساتذہ کرام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔