امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 2اکتوبر کو چترال کا دورہ کرینگے، چترال کا ہر مکتبہ فکر مہمان کا پرتباک استقبال کرینگے، مولانا جمشید احمد امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمدنے چترال کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ چترال کی روایتی مہمان نوازی اور اقدار وروایات کو مدنظر رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے دورہ چترال کے موقع پران کا فقید المثال استقبال کریں جوکہ امارت کی ذمہ داری سنھبالنے کے بعد پہلی مرتبہ 2اکتوبر کو چترال پہنچ رہے ہیں اور اس دورے کا مقصد عوامی مسائل کے ایجنڈے کو اجاگر کرنا ہے جوکہ عام آدمی کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔
اتوار کے روز پارٹی کی سینئر قائدین سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، وجیہہ الدین، عبدالحق، فضل ربی جان، شجا ع الحق بیگ، ڈاکٹر رحمت امان کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کی سیاسی کلچر میں یہ روایت تابندہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا مرکزی سربراہ چترال دورے پر تشریف لانے پر تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ان کا استقبال کیا ہے اور جماعت اسلامی بھی اس سلسلے میں اہم کردار کا حامل رہا ہے اور اس وقت حافظ نعیم الرحمن کے دورے چترال پر دوسری سیاسی پارٹیوں سے یہ توقع کرنا فطری بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم 2اکتوبر کو پولوگراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں تمام اہالیان چترال کو دل کی گہرائی سے دعوت دے رہے ہیں۔
مولانا جمشید احمد نے کہاکہ آئی پی پیز کی وجہ سے بجلی کی ہوش ربا بلوں کا مسئلہ اور ناجائز ٹیکسوں نے اس وقت پاکستانی قوم کے لئے سلگتے مسائل کی حیثیت اختیارکرگئے ہیں اور ان جیسے دوسرے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے حافظ نعیم الرحمن نے کراچی سے چترال تک عوام کی دلوں پر دستک دے کر انہیں باور کرائی ہے کہ اس وقت اٹھ کر ان مسائل سے خلاصی حاصل کرنے کا ہے اور اسی مقصد کے لئے ممبرشپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شعوری طور پر ایک پلیٹ فارم پر آنے والے افراد کے ذریعے تحریک برپا کیاجاسکے۔
ا نہوں نے کہاکہ حافظ نعیم ملکی صورت حال کی اس گھٹا ٹوپ اندھیروں میں امید کی کرن بن کر قومی افق پر نمودار ہوگئے ہیں اور ہر پارٹی اور ہر صوبے کے عوام ان کے حسن تدبر کی وجہ سے ان پر آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں اور چترال میں بھی ممبرشپ مہم کی مہم جاری ہے جس میں چترال کے عوام کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ عام آدمی کو درپیش مسائل حل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم کی گزشتہ دنوں اسلام آباد سے شروع کردہ مربوط ومنظم تحریک کے ذریعے حکومت مجبور ہوکر مسائل کے حل کے لئے پندرہ دن کی مہلت مانگ لی تھی جس کے احتتام پر مطالبات پوری نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اس موقع پر اعلان کیا جائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ حافظ نعیم نے مقبول عوامی مسائل پر تحریک شروع کی ہے جن میں جاگیرداروں ٹیکس لگانے، آئی ایم ایف کی پالیسیاں مستردکرنے، مہنگی بجلی نامنظور، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرنے اور بااختیار شہری حکومت کا قیام شامل ہیں۔



