امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا دورہ چترال، چترال کے عوام محبتوں کا شکریہ، پولوگراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیر کے روز چترال پولوگراونڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ پاکستان کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ۔ اور سب سے بڑی نعمت ایمان کی دولت ہے ۔ جس کے نام پریہ ملک وجود میں آیا ۔ اور لاکھوں جانوں نے اس کلمے کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی اور خون کی قربانی دی ۔ لیکن اس ملک کو جو حکمران ملے ۔ وہ ایک سازش کے تحت مسلط کردہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ آج چند لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے ۔ اسلام یہ درس دیتا ہے ۔ کہ جو بندہ رب کا اقرار کرتا ہے ۔ زمین پر اس کے نظام کے تحت زندگی گزارے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ہمارے حکمران پاکستان کو اسلامی ملک تو کہتے ہیں ۔ لیکن اسلام کے مطابق حکمرانی سے بہت دور ہیں ۔آج پاکستان مظالم سے بھرا ہوا ہے۔ اور لوگ زندگی سے تنگ آچکے ہیں ۔
دوسری طرف عالمی سطح پر اقوام متحدہ مسلم ممالک پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ دیکھنے کو تنازعات کا حل اس کے فرائض میں شامل ہیں ۔ لیکن عملا اس کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ ایک سال سے فلسطین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں ۔ اسرائیل کا ایران ،عراق ، اور مکہ پر قابض ہونے کا مشن جاری ہےسوڈان کو دولخت کرنے اور مشرقی تیمور کے قیام راتوں رات کئے گئے ۔ لیکن کشمیر کا تنازعہ کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔کہ امریکہ اور اسرائیل دہشت گرد ریاست ہیں ۔ جنہوں نے پوری دنیا کا جینا حرام کردیا ہے ۔ ۔افسوس اس بات کاہے۔کہ عرب ممالک اور پاکستان خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ بلکہ فلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ۔ مسلم دنیا کی بدقسمتی یہ ہے ۔ کہ یہاں امریکہ کو خوش کرنے والی حکومتیں قائم کی جاتی ہیں ۔ حافظ نعیم نے کہا ۔ کہ حکمران طبقہ ،فوج کے جرنیل اور ٹاپ بیوروکریٹس ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں ۔ جنہوں نے شعبوں کو تقسیم کیا ہے اور عوام کو مختلف سیاسی قوتوں میں تقسیم کرکے لوگوں کو نچوڑ رہے ہیں ۔اور ٹیکسز اکھٹی کرکے اپنی عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں ۔ یہ ملک جاگیرداروں اور جرنیلوں کا نہیں ہے ، یہ ملازمین ،صنعت کاروں ، مزدوروں کا ملک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا ۔ اگر اس پر عملدر آمد کرکے قیمتیں کم نہ کی گئیں ۔ تو فیصلہ سڑکوں پر کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کو پروموٹ کیا ۔ اور سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ جن علاقوں میں مقامی سطح پر سستی بجلی پیدا ہوتی ہے ۔ ان سے بجلی کی مہنگی قیمتوں کا حصول ظلم کے مترادف ہے ۔ کم آز کم چترال جیسے علاقے کو بجلی کم قیمت پر فراہم کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ہماری مہنگی بجلی بلوں سے حکومت کے لوگ عیاشیاں کریں یہ نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو لوگ رات کی تاریکی میں اپنے لئے ایکسٹینشن لینےکی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کو غریب عوام کی سسکیاں نہیں سنائی دے رہیں ۔
انہوں نے کہا یہ نوجوانوں کا پاکستان ہے ۔ ان نوجوانوں کو ہم بے رحم لوگوں کے حوالے نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے لوگوں خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی ۔ کہ وہ ہاکستان کی ترقی ، پائیدارجمہوریت اور کرپٹ مافیا سے نجات کی اس تحریک میں شامل ہو جائیں ۔ اور ممبر شپ حاصل کریں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے چترال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں، چترال کے لوگ اپنی محبتوں اور آمن وامان کی وجہ سے پورے ملک کے لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں، شاندار استقبال پر آپ سب کا شکریہ۔
قبل ازیں۔حافظ نعیم الرحمن جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ان کے ہمراہ صوبائی امیر ہروفیسر ابراہیم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمانوں کو چترالی چوغہ اور ٹوپی پہنائے گئے ۔ جلسے سے امیر جماعت اسلامی چترال لوئر مولانا جمشید احمد ،سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ ،سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ، مولاناجاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال ، وجیہ الدین قیم جماعت ،فضل ربی جان اور ناظم اسلامی جمیعت طلبہ چترال نے بھی خطاب کیا ۔


