الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں بی بی نور اسکالر شپ پروگرام کی پہلی کنووکیشن کا انعقاد
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں بی بی نور اسکالر شپ پروگرام کی پہلی کنووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسکالرشپ پروگرام کے تحت ایس ایس سی ایگزامینیشن دو ہزار باٸیس تٸیس میں کیپمس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسکالرز کو کیش انعامات کیساتھ ساتھ اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔
اس سال کے اسکالرز میں پہلا انعام مس مروہ سحرکو دیا گیا جس کو ایوارڈ کے ساتھ ایک لاکھ پچاس ہزارروپے دیا گیا، اسی طرح دوسرا انعام فرہ عالم کو ایوارڈ اورایک لاکھ روپے ، تیسرا انعام نمرہ بتول کو پچہتر ہزار روپے کے ساتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اس موقع پہ چترال کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، پروفیسرز، لیکچرز اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، والدین اور طالبات نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ مذکورہ اسکالرشپ پروگرام قتیبہ کیمپس کے ایک ایلومنا کی طرف سے اپنی مرحوم والدہ کے نام پہ شروع کردہ ایک مستقل پروگرام ہے۔ اور ہر سال کیپمس میں ابتداٸی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کو اس اعزاز کیساتھ نوازا جاتا ہے۔ ادارے کے منتظمین اس امید کااظہار کیا ہے کہ آنے والے سال کے گریجویٹس بھی مزید محنت کیساتھ اسکالر شپ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔