The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسسٹنٹ کمشنر چترال کا غیرمعیاری آئس کریم کارخانے اور زائدالیعاد رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

Chitral Times

اسسٹنٹ کمشنر چترال کا غیرمعیاری آئس کریم کارخانے اور زائدالیعاد رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

چترال (بشیر حسین آزاد)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے اچانک چترال بازارمیں چھاپہ مارکرغیرمعیاری آئس کریم کے کارخانے اورزائدالیعاد کولڈر رکھنے والے جنرل سٹورکوسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے چترال چھاونی روڈمیں آئس کے کارخانے اورایک جنرل اسٹورمیں چیکنگ کے دوران کثیرتعدادمیں غیرمعیاری اورزائدالمیعاد اشیاء اپنے قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرکے دوکانوں کوسیل کردیااوردوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیرمعیاری اورزائدالمیعاداشیاء رکھنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مددکریں۔