آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے زیراہتمام قدرتی آفات کے حوالے سے کالاش ویلی میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال نےقدرتی آفات میں متاثرین کی جانی ومالی نقصانات کو صحیح طریقے سے اسسمنٹ کرنےکے موضوع پردوروزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا ۔جس میں چالیس کے قریب ڈزاسٹر اسسمنٹ رسپانس ٹیم (DART) کے میمل فیمل ممبران اورریسکیو1122کے جوانوں نے شرکت کی ۔ورکشاپ میں فیلڈمیں جاکرمتاثرین کی ڈیٹااکٹھاکرنے ،متاثرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے،حقیقت پرمبنی انفارمیشن جمع کرنے،پرائمری اورسیکنڈری اسسمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ورکشاپ کے دوسرے روز عملی مشق کے لئے تمام ممبروں کوپانچ پانچ بندوں کی گروپ بناکروادی بمبوریت کے مختلف قصبوں میں بھیجاگیا تاکہ کسی بھی قدرتی آفات کے موقع پرتسلی بخش اسسمنٹ کرسکیں۔ اس موقع پرشرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کسنٹنٹ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ پاکستان ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹرسمیع ،ایکٹگ منیجرایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارمنٹ (اکاہ )جاویداحمد،سئینرٹریننگ آفیسرنصرت اوردوسروں نے کہاکہ کہاکہ ڈاٹ ممبروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کامقصدوہ ہر وقت الرٹ ر ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران متاثریں تک فوری رسائی حاصل کی جا سکے۔ کلائمیٹ چینج کے باعث ہونے والے اثرات کے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں یہ خطہ سب سے زیادہ متاثرہے اورمستقبل میں بھی بھیانک قسم کے خطرات سے دوچارہونے کاخطرہ ہے جس کے لئے ابھی سے تیاری کرنے اورکمیونٹی کوموبلائزکرنے کی ضرورت ہے۔ آکاہ گذشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات سے نمٹنے اورمقامی لوگوں میں آگاہی پیداکرکے نقصانات کوکم سے کم کرنے کے لئے مسلسل جدوجہدمیں مصروف ہیں۔اورہمارے والنٹیئرزمیں ہرقسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ (اکاہ)جدید و سائنسی بنیادوں پرعمل پیرا ہو کر ہر آنے والی قدرتی آفات کا مقا بلہ کرنے بارے میں ماہرین کے باہمی مشوروں سے حکمت عملی بنا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے اور اقداما ت کے لئے مقامی لوگوں کی ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ مقامی لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپس کاانعقادکرکے ہزاروں نوجوانوں کوٹرین کرچکے ہیں۔تاکہ قدرتی آفات میں لوگوں کی مددکرسکیں۔ آکاہ سرچ اینڈریسکیوٹیموں کی استعدادکاربڑھانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں