Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طوراپر اور لویر چترال میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

شیئر کریں:

 کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طوراپر اور لویر چترال میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر اور لویر چترال میں بھی یوم  استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا،  اس سلسلے میں  گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔

اس  پروگرام کے مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج تھے جبکہ صدارت کا منصب مقدس خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میل اپر چترال نے سنبھالا تھا۔

ان کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے افیسران، سکول ہذا کے پرنسپل، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک کےساتھ حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف پیش کئے گئے۔مقریرین نے اج کے دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کئے۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کشمیر میں ہندو سامراج کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ جبرو سختی اور تعصبانہ رویے کی بھرپور مخالفت کی اور اقوام متحدہ سے بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کشمیریوں مسلمانوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا بھرپور اعادہ کیا ۔
اخر میں کشمیروں کی آزادی اور ہندو سامراج کے مظالم سے نجات کے لئے دعا کی گئی۔پروگرام کے بعد شراکاء نے گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے بونی چوک تک ریلی نکالی اور بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

 

اسی طرح لویر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہندوستانی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اے سی یو ٹی خلیل اللہ,انتظامی افسران ,طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے بھارتی سرکار کے پانچ اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ولولہ انگیز نعرے لگائے ۔ شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم لہرا کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی اظہار کیا۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کشمیری مسلمانون پر جاری بھارتی ظلم اور بربریت کی شدیت الفاظ میں مزمت کی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی ازادی اور پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیۓ خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

 

دریں اثنا جامعہ چترال میں   وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی خصوصی ہدایت پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 5 اگست 2019 کو بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا

جامعہ چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے تقریب کے شرکاء کے ہمراہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد واک کی قیادت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں، انہوں نے بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کی شدید مذمت کی، جو خطے کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایک اہم آئینی شق تھی۔

واک کا مقصد بھارتی افواج کے مظالم کو اجاگر کرنا اور حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

chitraltimes kashmir slidarity day upper 2 chitraltimes kashmir slidarity day upper 3 chitraltimes kashmir slidarity day upper 4 chitraltimes yome istehsal kashmir chitral2 chitraltimes yome istehsal kashmir chitral

chitraltimes yome istehsal kashmir chitral university of chitral2 chitraltimes yome istehsal kashmir chitral university of chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77577