Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹکوہ کے عوام کیلئے بیسک ہیلتھ یونٹ شغور میں کورونا ویکسنیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں کورونا کے خلاف ویکسنیشن سنٹر میں رش کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کریم آباد، ارکاری اور دوسرے ملحقہ دیہات کے باشندوں کو چترال شہر آنے سے بچانے کے لئے بیسک ہیلتھ یونٹ شوغور میں بھی ویکسنیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں آغا خان ہیلتھ سروس تکنیکی تعاون اور ہیومن ریسورس مہیا کررہی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ویکسنیشن کے لئے روزانہ سینکڑوں افراد جمع ہوتے تھے جن میں 80فیصد مردوزن کا تعلق کریم آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں اور ارکاری کے باشندوں کا ہوتا تھا جس کی وجہ سے اس ہسپتال میں قائم سنٹر پر رش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا اور ہجوم بننے کی وجہ سے کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔

دوسری طرف شوغور میں سنٹر قائم نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش کا اظہار کیاجارہا تھا جس کے نتیجے میں محکمہ صحت نے آخر کار شوغور کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں کورونا ویکسنیشن سنٹر کھول دیا جس میں آغا خان ہیلتھ سروس تعاون فراہم کی۔

دریں اثناء کریم آباد اور اس کی قریبی وادی ارکاری، پرسان اور دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ جمعرات کے روز 11بجے سے شوغور بیسک ہیلتھ یونٹ میں کورونا ویکسنشن سنٹر سے رجوع کریں۔https://chitraltimes.com/2021/05/04/47979/


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48038